ایران کے خلاف جنگ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے پر غور

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز اس قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مسودے میں ایران کے خلاف جنگ کے معاملے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی بات کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 224 قانون سازوں نے قرارداد کے حق میں جبکہ 194 نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

اب یہ قرارداد سینیٹ میں پیش کی جائے گی جہاں حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی کو 3 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے 2 سینیٹرز اس قرارداد کی حمایت کا عندیہ دے چکے ہیں۔