عراق میں بم دھماکے، فائرنگ واقعات میں 42 افراد ہلاک

Iraq Blast

Iraq Blast

بغداد(جیوڈیسک)عراق میں بم دھماکوں، فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں42 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔عراق میں یکے بعد دیگر ہونے والے بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بغداد کے علاقے ابو غریب کی ایک مسجد کے باہر کار خود کش حملے میں11 نمازی جاں بحق جبکہ21 زخمی ہوئے۔ جنوبی ضلع دورحا میں ایک ہوٹل کے باہر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور18 زخمی ہوئے۔

صوبہ دیالہ میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔