عراق: بم دھماکوں میں 52 افراد ہلاک ہو گئے

Iraq Bomb Blasts

Iraq Bomb Blasts

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد اور شمالی شہر بعقوبہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بعقوبہ کے ایک گاؤں شاتوب میں ہوا جہاں دو روز قبل انتقال کرنے والے حکومت نواز ملیشیا کے ایک کارکن کے سوگ کے لیے لوگ جمع تھے۔

اس کیمپ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوئے۔

پولیس اور طبی حکام کے مطابق بغداد کے مختلف علاقوں میں چھ بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جب کہ 71 زخمی ہو گئے۔