عراق کے مختلف شہروں میں کا ر بم دھماکے، 11 افراد ہلاک ، 118 زخمی

Car Bomb Blast

Car Bomb Blast

بغداد(جیوڈیسک)عراق میں 11کا ر بم دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قریبی قصبے طوز میں تین کار دھماکے ہوئے۔ واقعے میں 6افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ ناصریہ میں ہونے والے دو کار دھماکوں میں 14 افراد زخمی ہوئے۔

کرکوک اور سمارا کو بھی کار بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جہاں 5 افراد جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔بم دھماکوں سے متاثر ہ علاقوں کو امدادی ٹیموں نے گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔