عراق: شاپنگ سنٹر میں دو بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک

 Shopping Center Blasts

Shopping Center Blasts

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک مقبول ترین شاپنگ سنٹر میں دو بم دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شہر کے وسطی حصے الشورجا میں واقع شاپنگ سنٹرمیں بم پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی۔ آگ کے باعث متعدد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

تباہ شدہ عمارت کے ملبے میں پھنس جانے والوں کی تلاش کا کام جاری کر دیا گیا ہے کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔