عراق : خودکش حملہ 2 پولیس اہلکار ہلاک, متعدد افراد ذخمی

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) میں بم دھماکے، پرتشدد کارروائیاں اور خودکش حملے جاری ہیں۔ تازہ خود کش بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور اننیس افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے دارالحکومت کے شمال شہر میں مواد سے بھری کار کو اس وقت تباہ کر دیا۔ جب پولس اہلکار گشت پر موجود تھے۔ دھماکے سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہلاک اور اننیس افراد زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔