عراق: خودکش حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک

 Iraq Suicide Attack

Iraq Suicide Attack

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

فوجیوں کی بھرتی کے ایک مرکز پر کیے گئے اس حملے میں تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے دھماکا خیز جیکٹ پہن رکھی تھی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔