عراقی دارالحکومت بغداد میں پرتشدد واقعات، 18 افراد ہلاک

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف پرتشدد واقعات میں 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رمادی میں سیکیورٹی فورسز اور جنگجووٴں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

جنگجووٴں نے تقریباً 2 ہفتے سے فلوجہ شہر پر مکمل اور رمادی کے کچھ حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ فلوجہ میں گزشتہ دوہفتے کے دوران 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رمادی میں گزشتہ روز 2 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

رمادی میں جنگجووں کی پیش قدمی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عراق کے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کا حل سیاسی طریقے اور مذاکرات سے ڈھونڈیں تاہم نوری المالکی نے جنگجووں سے بات چیت کا امکان مسترد کر دیا ہے۔