اسلام کے نظام کے لئے لوگوں کو قائل کرنا ہو گا، مفتی محمد خان قادری

لاہور: ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ ہمیں مستعار لے ہوئے نظام کو خدا حافظ اور شرعی نظام کو ویلکم کرنا ہو گا، اسلام کے نظام سے منہ موڑنے کی وجہ سے ہی آج ہم اس کی برکات سے محروم ہیں، سود کے معاشی نظام سے نجات کا بہترین طریقہ ملک میں اللہ تعالی کا ریاستی نظام رائج کیا جائے، نظام اسلام ہی بدقسمتی سے مغرب میں اسلام کا نظام ہے مسلمان نہیں جبکہ یہاں مسلمان ہیں اسلام کا نظام نہیں، اسلام کے نظام کے لئے لوگوں کو قائل کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام ”اسلامی نظام ریاست ،پاکستان اور ہمارے مسائل”کے عنوان سے بلائے گئے مجلس مذاکراہ کے مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا۔

مجلس مذاکرہ میں ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پروفیسر محمد امین،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،جماعت الدعوة کے مولانا امیر حمزہ،تحریک رحمت کے خواجہ اسلام، عامر ہاشمی،ملک معراج،پیر سید ریاض موسوی علامہ خلیل الرحمن قادری،،لک شہباز احمد، علامہ عبدالحق اعوان ،نذیر احمدغازی سمیت دیگر نے شرکت کی۔مجلس مزاکرہ کے مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سود کے معاملہ میں اللہ تعالی کے ساتھ حالت جنگ میں جب ہوں گے تو پھر ہم اللہ سے بہترین توقعات وابستہ نہیں کرسکتے، اس سودی معاشی نثام سے ہمیں جان جھڑانہ ہو گی۔

عوام کو نظام اسلام کی طرف راغب کرنا ہوگا، اللہ کا یہ فیصلہ ہے کہ سودی نعیشت کو کسی طرح پنپنے نہیں دیا جائے گا،اس نظام سے نجات کا بہترین طریقہ اللہ کا نازل کردہ ریاستی نظام ہی ہے جسے رائج کرنا ہوگا،شرکاء نے اپنے خطابات میں کہا کہ نظام اسلام کامیابی کی ضمانت ہے علماء حق اور دینی سکالرز کو آگے بڑھ کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے حکمرانوں کو مجبور کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ حضرت محمد ۖ کون سا دین لائے،اسلام کو بطور نظام عوام کو آگاہی دینا ہوگی اس لئے یہ مطالبہ ہے کہ تعلیمی نصاب میں اسے شامل کیا جائے۔