اسلام آباد: راشی اور بددیانت پولیس اہلکاروں کی سزا، سیکیورٹی فرائض پر تعیناتی

Police

Police

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی اعلٰی پولیس انتظامیہ نے رشوت خور اور بددیانت اہلکاروں کو سزا کے طور پر تھانوں سے ہٹا کر سیکیورٹی فرائض کے انجام دہی پر تعینات کردیا ہے۔

اسلام آباد پولیس میں رشوت خوری اور بددیانت اہلکاروں کو سزا دینے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کے تحت ایسے پولیس اہلکار جن کے خلاف رشوت ستانی اور فرائض سے غفلت برتنے کی شکایات موصول ہوئی ہوں انھیں تھانوں سے ہٹا کر ان مقامات پر تعینات کیا جارہا ہے جہاں رشوت کے مواقع نہ ہوں اور انھیں اپنے فرائض بھی تندہی سے انجام دینا پڑیں، اس سلسلے میں اسلام آباد کے مختلف تھانوں پر تعینات 110 اہلکاروں کا تبادلہ سیکیورٹی ڈویژن میں کر دیا گیا ہے جن میں انسپکٹر اور سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی بحالی، مظاہروں پر کنٹرول اور اہم شخصیات کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔