نوجوان پاکستانی خواتین میں سگریٹ نوشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے، رپورٹ

Smoking

Smoking

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستانی معاشرے میں جہاں سگریٹ نوشی کو مرد حضرات میں بھی معیوب سمجھا جاتا ہے وہاں خواتین میں بھی سگریٹ نوشی کا کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ٹن سے زائد تمباکو فروخت ہوتا ہے، پہلے نوجوان خواتین میں نوجوان مرد حضرات کے مقابلے میں سگریٹ نوشی کی شرح 4 کے مقابلے میں ایک تھی جو اب 2 کے مقابلے میں ایک ہو گئی ہے، گاؤں دیہاتوں میں جو خواتین حقے کا استعمال کرتی ہیں وہ سگریٹ نوشی کے علاوہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جہاں پاکستان میں عورتوں کے سگریٹ پینے کو معیوب سمجھا جاتا ہے وہیں عورتوں میں تمباکو نوشی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔