اسلام آباد : ٹریفک حادثے میں عورتوں، بچوں سمیت18 افراد زخمی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک) ایکپریس ہائی وے پر باراتیوں سے بھری بس اور دو کاروں میں تصادم سے عورتوں اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔اسلام آباد ایکپریس ہائی وے پر کوری روڈ کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا۔

جب باراتیوں سے بھری بس کو کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے بس الٹ گئی۔ عورتوں اور بچوں سمیت 18 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔