اسلام آباد : محرم الحرام کی سیکورٹی، ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ

Islamabad Security

Islamabad Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ اور وفاقی پولیس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں احتجاجی دھرنوں اور محرم الحرام کیلئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو دھرنوں کی سیکورٹی ڈیوٹی کی وجہ سے نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ پنجاب نے بھی محرم الحرام میں مزید نفری دینے سے معذرت کی ہے۔

دوسری جانب دھرنے کیلئے دیگر اضلاع سے طلب کی گئی نفری میں بھی بدنظمی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف سی کے دو ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دینگے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سے زیادہ منظم فورس ہونے کے باعث ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔