اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی پیشگوئی

Islamabad Rain

Islamabad Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آ گئی،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم نہایت دلکش ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقے میں بھی آسمان پر بادل چھائے رہیں گے۔

مکران ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مری میں اٹھائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔