نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مہاتیر پلان پر بریفنگ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے، ملائیشن وفد مہاتیر پلان کے تحت ترقیاتی پروگراموں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کی توثیق کا بھی امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کو ملائیشیا کے وزیر معاشیات داتو سری ادریس تیز رفتار ترقی پر بریفنگ دے رہے ہیں کابینہ کو مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے بریفنگ جاری ہے۔ ملائیشین وفد ترقیاتی منصوبوں کے کے ثمرات سے آگاہ کر رہے ہیں۔ مائیشین وزیر نے کابینہ ارکان سے اپنے ملک کے انفراسٹرکچر اور گڈ گورننس کے تجربات کا تبادلہ کیا ہے۔

کابینہ کو ملایشیا میں تعلیم اور صحت کی ترقی اور معاشی انقلاب کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ملائشین وفد وفاقی حکومت کی دعوت پر پاکستان پہنچا ہے۔ پاکستان میں ملائیشا کے سفیر بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملائیشین وفد کی بریفنگ کے بعد وزیر اعظم کابینہ ارکان کو آل پارٹیز کانفرنس کے نکات اور سفارشات پر اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ ارکان کو مختلف سیاسی جماعتوں کے ڈرون حملوں اور دھشتگردی کے موقف سے اگاہ کیا جائے گا، کابینہ سے آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کی توثیق کا بھی امکان ہے۔