زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر وفاق نے جواب جمع کرا دیا

Zardari

Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاق نے سابق صدر آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ لا ڈویژن نے سابق صدر آصف زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا۔

جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 46 کے تحت وزیر اعظم اندرونی معاملات، خارجہ پالیسی اور قانون سازی سے متعلق معاملات پر صدر کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر کی موجودگی کو آئین کے تناظر میں دیکھا جائے، جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں وزارت قانون کوفریق نہیں بنایا گیا۔

معاملے کی سماعت کرنا چاہیں تو وزارت خارجہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن متعلقہ وزارتیں ہیں۔جواب میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں درخواست گزار کا کوئی حق متاثر نہیں ہوا، درخواست گزار کا آپریشن سے کوئی تعلق ہے نہ وہ فریق ہے۔