اسلام آباد کی 40 مساجد اور 29 امام بارگاہیں حساس قرار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں رمضان المبارک کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ شہر کی 40 مساجد اور 29 امام بارگاہوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کی کل 685 مساجد اور 40 امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد افسر اور اہلکار خدمات سرانجام دیں گے۔ پولیس کی موبائل وینزبھی شہرکے مختلف علاقوں میں گشت کریں گی۔