کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 4 افراد جاں بحق

Karachi Firing.jpg

Karachi Firing.jpg

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران 4افراد جان بحق ہوگئے۔ پولیس نے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کی گرفتاری ظاہر کردی۔

پولیس حکام کیمطابق ملیر کینٹ کے قریب واقع پولٹری فارم سے دو افراد کی ہاتھ پاوں بندھی لاشیں ملی۔ مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ رات گئے بلدیہ ٹاون نمبر 4 میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ مقتول کی شناخت رضا خان کے نام سے ہوئی۔ میٹھا در سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد گولیاں ماری گئی تھی۔

ایسٹ پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ایس ایس پی عمران شوکت کیمطابق ملزم ندیم عرف بہاری نے دوران تفتیش 8افراد کو قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا مزید تفتیش جاری ہے۔