اسرائیل کے ہتھیار ختم کئے جائیں : مصر

Foreign Minister Nabil

Foreign Minister Nabil

مصر (جیوڈیسک) نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان مشرقی وسطی کو جوہری حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے تصور کی حمایت کریں۔ اقوام متحدہ مصر نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سمیت مشرقی وسطی کے تمام ممالک کے انسانی تباہی کے ہتھیار ختم کئے جائیں۔

یہ مطالبہ مصر کے وزیر خارجہ نبیل فہمی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے تمام مستقل ارکان مشرقی وسطی کو جوہری حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے تصور کی حمایت کریں۔

مشرقی وسطی کے تمام ممالک اس مقصد کے لئے سمجھوتوں کی توثیق کریں۔ اگر تمام ممالک آگے بڑھیں تو مصر بھی کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں پر پابندی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سمجھوتوں کی توثیق کر دے گا۔ اب تک مصر، اسرائیل اور شام نے ان سمجھوتوں کی توثیق نہیں کی۔ اسرائیل اس سمجھوتے پر انکاری ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ تسلیم کیا جاتا ہے اسرائیل کے پاس بڑی تعداد میں جوہری ہتھیار موجود ہیں۔