ہم اسرائیل کے اصل چہرے کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کر کے ہی رہیں گے، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے اصل چہرے کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کریں گے اور دہشت گرد ریاست اسرائیل کی اصلیت سے پوری دنیا کو آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔

صدر ایردوان نے شمالی مرمرا ہائی وے کے حبیب لار اور خاص دال چوکوں کے چوراہوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں فلسطینی شہریوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرنے والے ترک صدر نے بتایا کہ ہمیں دہشت گرد اور ظالم ریاست اسرائیل کے اصلی چہرے کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا، دنیا بھر کے مظلومین ایک طاقتور ترکی کے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے دن کے منتظر ہیں۔

ماضی سے مستقبل کی جانب قائم کردہ پُل کو عشق و ہیجان سے پار کرتے ہوئے ہم اپنے ملک کو وضع کردہ اہداف تک پہنچانے میں اٹل ہیں۔