اسرائیلی آئندہ ہفتے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا

Isreal - Palestine

Isreal – Palestine

اسرائیل (جیوڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد قیدیوں کا پہلا گروپ آئندہ ہفتے رہا کیا جائے گا۔ فلسطینی مذاکرات کار صائب عریکات کا کہنا ہے کہ 104 قیدیوں کی رہائی کا عمل 4 مرحلوں پر مشتمل ہوگا، جس کے پہلے حصے کے طور پر آئندہ ہفتے 26 قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔

قیدیوں کی رہائی کے عمل کی توثیق گذشتہ ہفتے اسرائیلی کابینہ کر چکی ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور واشنگٹن میں ہوا، جس میں جان کیری، زیپی لیونی اور صائب عریکات نے حصہ لیا، مذاکرات کا دوسرا مرحلہ مشرق وسطی میں ہو گا۔