اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی قیدی جاں بحق

Israeli Jail

Israeli Jail

اسرائیلی(جیوڈیسک)اسرائیلی جیل میں موجود ایک فلسطینی قیدی جاں بحق ہوگیا۔ مائسارا ابو حمیدہ کو اسرائیل پر راکٹ حملوں اور مذمتی تحریک حماس کے ساتھ تعلق کے شبہ میں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔

ابتدائی طور پر موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی موت تشدد سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید کئی فلسطینی قیدیوں کی تشدد سے موت واقع ہو چکی ہے اور حالیہ موت کو بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی بتایا جاتا ہے۔