اسرائیلی فورسز مسجد اقصیٰ میں داخل، 20 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا

Al-Aqsa Mosque

Al-Aqsa Mosque

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی سیکورٹی فورسز مسجد اقصیٰ کے کمپائونڈ میں داخل ہو گئی ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا ہے۔

اور مسجد اقصیٰ کے کمپائونڈ میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے داخل ہونے پر مزاحمت کی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے کمپاونڈ سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں اور دھواں اٹھ رہا ہے۔

اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینیڈ کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔