اسرائیلی عقوبت خانے میں غیرانسانی سلوک سے فلسطینی شہید

Refugee Camp

Refugee Camp

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری غیرانسانی سلوک اور بیماری کے علاج میں مجرمانہ غفلت کا مطاہرہ کرنے کے باعث دم توڑ گیا۔

مغربی غزہ کے ساحلی پناہ گزین کیمپ کے رہائشی فلسطینی کو’ریمون’ جیل منتقل کیا گیا جہاں اسے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور حالت بگڑنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق فلسطینی شہری کی اسرائیلی جیل میں موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی مگر انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیماری کے دوران مجرمانہ غفلت اور جیل میں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

فلسطینی محکمہ اسیران کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 6 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 1500 مریض جب کہ 18 فلسطینی بیماریوں کے باعث الرملہ جیل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔