امریکی ملازمتوں کی چوری ختم ہونی چاہیے: ٹرمپ کی چین کو وارننگ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹں (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اسے کے لیے امریکی ملازمتوں اور دولت کی چوری ممکن نہیں رہے گی۔

کانگریس کے سامنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر منصفانہ تجارتی کارستانیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنے “نظام میں تبدیلیاں” لائے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دل میں چینی صدر کا احترام رکھتے ہیں اور وہ چین کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ تاہم اس میں انفرا اسٹرکچر نوعیت کی حقیقی تبدیلیاں شامل ہونی چاہئیں تا کہ غیر منصفانہ تجارتی طریقے ختم ہوں، امریکی خسارہ کم ہو اور امریکی ملازمتوں کو تحفظ حاصل ہو۔