اٹلی میں چٹان سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے مقابلے

Italy

Italy

روم (جیوڈیسک) اٹلی میں چٹان کی بلندی سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے مقابلے ہوئے۔ لیک گارڈا کے کنارے ہونے والے ان مقابلوں کیلئے 88 فٹ بلند چٹان پر پلیٹ فارم بنایا گیا تھا۔

دنیا بھر سے آئے ہوئے ماہر غوطہ خوروں نے بھرپور مہارت اور بے خوفی سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان دلچسپ اور پر خطر مقابلوں کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔