قاہرہ میں معزول صدر مرسی کے حامیوں کا پولیس سے تصادم

Cairo

Cairo

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے شہر کائرہ میں رات گئے صدر مرسی کے حامیوں اور پویس میں سخت تصادم ہوا، مظاہرین نے اہم روڈ بند کر رکھے تھے جبکہ پولیس نے آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا کے کہ مرسی کے حامی ہزاروں کی تعداد میں تھے اور پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کا استعمال کیا۔

احتجاج کے دوران ایک پل کو بھی نذرآتش کیا گیا۔ مرسی کی حکومت ختم کرنے کے بعد اب تک کم از کم 92 افراد مارے گئے ہیں جس میں نصف تعداد فوج کی فائرنگ سے ماری گئی ہے۔