حکومت ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کانوٹس لے : الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے، کہتے ہیں حکومت ہزارہ کمیونٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا نوٹس لے۔ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں الطاف حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ کمیونٹی کے چار افراد کے جاں بحق۔

ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔