حیدر آباد : پولیس نے بینک ڈکیتی ناکام بنادی،1 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) گل سینٹر حیدرآباد کے قریب بینک ڈکیتی کے دوران پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکو ہلاک دو گرفتار کرلیے گئے۔ ڈاکو بینک لوٹنے کی نیت سے بنک میں داخل ہوئے تو بنک عملے کے شور مچانے پر قریب ہی موجود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو نوید موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت نور حسین اور ممتاز علی کے نام سے ہوئی۔ واردات کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔