اٹلی، طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، 12 افراد زخمی

Italy

Italy

شمالی(جیوڈیسک) اٹلی میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، بارہ افراد زخمی جبکہ درجنوں گھرزمین بوس ہو گئے۔بگولے نے اٹلی کے علاقے ایمیلیو رومانا کے کئی حصوں کو متاثر کیا۔ علاقے کے سب سے بڑے شہر بولونا میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

جبکہ وسیع علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ بگولے ساتھ بارش اور ژالہ باری نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا۔ ایمیلیو رومانا کے گورنر نے مرکزی حکومت سے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کی اپیل کی ہے۔