کراچی : ڈیفنس میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، 11 مشتبہ افراد زیرحراست

Karachi Ranger

Karachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے توحید کمرشل میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔

حراست میں لیے گئے 11 افراد کو تھانا کلفٹن منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں توحید کمرشل پر واقع اپارٹمنٹس میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 11 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں توحید کمرشل میں پولیس اور رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈآپریشن کیا،اے ایس پی کلفٹن عبادت نثار نے ذرائع سے گفتگو میں بتایا کہ آپریشن کے دوران 11 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے،جن سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔آپریشن کے دوران پکڑے گئے افراد کو تھانہ کلفٹن منتقل کردیا گیا ہے۔