شہر حسن ابدال میں جلوس میلاد مصطفی

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

شہر حسن ابدال میں ماہِ میلاد مصطفی کا چاند مبارک نظر آتے ہی جلوس مصطفی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچنا شروع ہوجاتی ہیں.گزشتہ سالوں کی طرح اِس سال بھی ماہ ِمبارک شروع ہوتے ہی12ربیع الاول کے جلوس مصطفی کی تیاریاں شروع ہوگئیں.12 ربیع الاول ایک ایسا دن ہے جس دن کونین کے وارث ،والیِ دوجہاں ہمارے پیارے نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِس کائنات میں تشریف لائے.آپۖ کی تشریف آوری سے پوری کائنات نور محمدی سے جگمگا اٹھی .آسمانوں پر حوروں اور فرشتوں نے خوشی کے عالم میں دف بجائے.بی بی آمنہ کے گھر میں جیسے ایک خوبصورت پھول سا مہک اٹھا.

میلادِ مصطفی کے لئے حسن ابدال میں روڈسجاوٹ کمیٹی کی تمام پارٹیاں اور مختلف تنظیمیں بہترین سجاوٹ کرنے میں سرگرم نظر آرہی تھیں.ہر کوئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا اظھار کرنے کے لئے بھرپور محنت کرتا نظر آ رہا تھا ہر کسی کی یہی کوشش تھی کہ میلاد مصطفی کو بھرپور طریقے،خوشی کے ساتھ اور دھوم دھام سے منا سکے.ان ہی تیاریوں میں میلاد سجاوٹ کمیٹی کی ایک مشہور تنظیم ومعروف کابینہ انجمن غلامان علی حیدر بھی اپنی تیاریوں میں مصروف عمل تھی.

ڈیرہ سادات کی یہ کابینہ ہر سال اپنی محنت کے بل بوتے پر جلوس مصطفی کے لئے بہترین سجاوٹ کا عمل قیام میں لاتی اور میلاد مصطفی کو جتنا ہوسکے بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے.میں خود بھی اس کابینہ سے منسلک ہوں اور ہم پوری تنظیم مل کر جلوس مصطفی کے لئے بھرپور محنت کرتے ہیں.

Prophet Muhammad PBUH

Prophet Muhammad PBUH

انجمن غلامان علی حیدر کی پوری ٹیم ماہِ میلاد مصطفی کی شروعات سے قبل ہی تیاریوں میں مصروف ہوجاتی ہے اور دن رات ایک کرکے محنت کرتے ہوئے بہترین سجاوٹ کا کام عمل میں لاتی ہے اور تنظیم کی ہمیشہ سے یہ ہی کوشش رہی ہے کہ یہ جس پاک ہستی کا میلاد ہے ان کے لئے جتنی خوشی اور دھوم دھام کی جائے کم ہے کیونکہ یہ کائنات آخری پیغمبر پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بدولت عمل میں لائی گئی اور آپ دوجہاں کے لئے رحمت بن کرآئے.

جلوس میلاد مصطفی 12ربیع الاول کے دن حسن ابدال میں ایک جوش وخروش دیکھنے میں نظر آیا.ہر طرف حضور پاک کی نعتوں کی صدائیں گونج رہی تھیں جلوس کے تمام راستوں یعنی بلال مسجد سے لیکر دربار خواجہ نگر تک پورے راستے کو لائٹوں اور خوبصورت سٹیجوں سے سجایا گیا تھا.جلوس مصطفی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد بلال مسجد سے کیا گیا.

انجمن غلامان علی حیدر کی طرف سے سٹیج کی صدارت اور جلوس کی پارٹیوں کا استقبال سید صابر حسین شاہ نقوی سابقہ کونسلر حسن ابدال کر رہے تھے اور ہر نعتیاں پارٹی کو بہترین کلام مصطفی پڑھنے پر ایک ایک تحفہ دیا جارہا تھا.

انجمن غلامان علی حیدر کی تنظیم میں سب سے زیادہ کریڈٹ سید علی نقوی،سید آفاق نقوی اور جبران علی عرف جمی کو جاتا ہے جنھوں نے پوری تنظیم کو یکساں کرکے میلاد مصطفی کو کامیاب بنایا اور بھرپور محنت کی.

تنظیم کے دوسرے اراکین جن میں آکاش نقوی ،آوصاف نقوی،شھاب شاہ اور سانول نقوی کے ساتھ ساتھ اور بھی دیگر افراد نے میلاد مصطفی کے لئے بہت ساتھ نبھایا جس کیلئے تنظیم ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے.

انجمن غلامان علی حیدر کے خیالات کے مطابق انھیں میلاد مصطفی کو جوش وجزبے سے منانے میں جتنی خوشی اور دلی سکون حاصل ہوتا ہے وہ باقی دنوں کے مقابلے بہت کم دیکھنے میں نظر آتا ہے.

میلاد مصطفی کے دنوں میں ڈیرہ سادات میں شام کے وقت ایک پر لطف محفل جمی ہوتی رہی اور ان کے لئے چائے اور قہوہ کا بھرپور انتظام بھی تھا ہر آنے والے مہمان کا خیال اچھے طریقے سے رکھا جاتا رہاہے.

Eid Milad-un-Nabi

Eid Milad-un-Nabi

یہ ڈیوٹی بظاہر میں خود(آکاش نقوی) اپنے چچا زاد بھائی شھاب شاہ کے ساتھ نبھاتا رہا ہوں تا کہ ڈیرہ سادات پر آئے ہوئے ہر مہمان کی خاطر و خدمت میں کوئی کمی باقی نہ رہ سکے .مولائے کائنات رب الجلال سے دعا ہے کہ وہ انجمن غلامان علی حیدر کی پوری تنظیم کی کاوشوں کو قبول و منظور فرمائے۔امین

تحریر : سید آکاش حسین شاہ نقوی