بلاشبہ اسلام جرمنی سے متعلق ہے: وزیر داخلہ نینسی فیزر

 Nancy Pfizer

Nancy Pfizer

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیزر نے کہا ہے کہ “اسلام یقیناً جرمنی سے متعلق ہے”۔

روزنامہ سیوڈٹشے زیتنگ کے لئے جاری کردہ بیان میں نینسی نے کہا ہے کہ جرمنی کے مہاجر قبول کرنے والا ملک ہونے کی وجہ سے لیبر پاور کی نقل مکانی کو آسان بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ “ہم مہاجر قبول کرنے والا ملک ہیں نتیجتاً مہاجرین کے ساتھ ہم آہنگی کے خواہش مند ہیں۔ ہم ایسے انسانوں کو قبول کرنا چاہتے ہیں جو جرمن شہریت لینا چاہتے ہوں۔ دوسری طرف، واپس لوٹنے والوں اور رضاکارانہ واپسی کے خواہش مندوں کی واپسی میں بھی تیزی لانا چاہتے ہیں۔ اب ہم، انسانوں کے سمندر برد ہونے کا مزید تماشا نہیں دیکھ سکتے۔ ہم نقل مکانی کے قانونی راستے تشکیل دیں گے”۔

وزیر داخلہ نینسی فیزر نے مزید کہا ہے کہ ” بلاشبہ اسلام جرمنی سے متعلق ہے اور سالوں سے جرمنی کی ثقافتی زندگی کا ایک حصہ بن چُکا ہے”۔

مہاجرت کے لئے کوٹے کے مباحث پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لیبر پاور مارکیٹ کے لئے بھی جرمنی کو بڑے پیمانے پر نقل مکانوں کی ضرورت ہے۔ ہم نے انتہائی دائیں بازو کے حامیوں کے لئے عملی پلان تیار کیا ہے۔ اس پلان کی مدد سے متعصب افراد کو سرکاری ملازمتوں سے زیادہ تیزی سے نکالا جا سکے گا۔