جیکی چن کی نئی ایکشن فلم”CZ12″کا نیا ٹریلر جاری

Jackie Chan Filam

Jackie Chan Filam

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک این جی ٹیمارشل آرٹ اور ایکشن فلموں کے لیجنڈری ہیرو جیکی چن ایک بار پھرہالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں جن کی ایکشن فلم”CZ12″کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔50 سالہ فلمی کیریئر میں سینکڑوں فلموں میں جلوہ گر ہونے والے جیکی چن نے آرمر آف گاڈ سلسلے کی اس تیسری فلم چائنیز زوڈیک (Chinese Zodiac) میں ہدایتکار، پروڈیوسر، رائٹر اور اسکرین پلے سے لیکر بحیثیت ہیرو تمام اہم ذمہ داریاں خود نبھائی ہیں۔

فلم میں جیکی چن ایک بار پھر ایشین ہاک بنے ہیں جو بیجنگ کے سمر پیلس سے گرانس اور برطانیہ کے ہاتھوں چوری ہونے والے چائنیز زوڈیک میں شامل 12 جانوروں کے کانسی سے بنے ہوئے سروں کے مجسمے کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہے۔CZ12 گزشتہ سال دسمبر میں ایشیائی مارکیٹس میں ریلیز ہونے کے علاوہ کئی فلم فیسٹیولز کا حصہ بن چکی ہے جسے اب کئی منٹس کی کٹوتی کرنے کے بعد ہالی ووڈ میں 18 اکتوبر کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اپنی اس فلم میں جیکی چن نے 15 کریڈٹس اپنے ذمے رکھے جس میں ہدایتکار و پروڈیوسر سے لیکر فائٹ کوریو گرافر، فائٹر، کمپوزر سمیت دیگر شامل ہیں جس پر گینز انتظامیہ نے انکا نام ایک فلم میں کئی ذمہ داریاں نبھانے والے شخص کی حیثیت سے ریکارڈ بکس کا حصہ بنایا ہے۔