جیکب آباد سے کوئٹہ جانیوالی کار پر فائرنگ سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

Fring

Fring

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

کار میں ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ نصیر آباد منہاج عمرانی اور مشتاق عمرانی کے اہل خانہ سوار تھے۔ کار جب سبی مٹھڑی کے قریب پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں منہاج عمرانی سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو لیویز کی گاڑیوں میں جبکہ زخمیوں کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔