جلال محمود شاہ کی حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست

Supreme Court

Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

جلال محمود شاہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ انھیں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل میں فریق بنایا جائے اور سپریم کورٹ انہیں سنے بغیر سندھ حکومت کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہ دے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جلال محمود شاہ نے کہا کہ بلدیاتی حد بندیاں اور آرڈیننس ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا نہیں پورے سندھ کا مسئلہ ہے، انھوں نے تجویز دی کہ موجودہ پینل سسٹم ختم کرکے پرانا وارڈ کا نظام لاگو کیا جائے، جلال محمود شاہ نے کہا کہ ہر سطح پر حکومت نے سندھ کے عوام سے زیادتی کی ہے ، جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باجود الیکشن شیڈول جاری رکھنا توہین عدالت کے مترادف ہے۔