جماعت اسلامی ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے۔ بلال قدرت بٹ

Jamaat-e-Islami

Jamaat-e-Islami

وزیرآباد: جماعت اسلا می ضلع گوجرانوالہ کے امیر بلال قدرت بٹ نے کہا ہے کہ اقربا ء پروری، کرپشن نے معاشرے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔روٹی، کپڑا، مکان اور خوشحالی پاکستان کانعرہ لگا نے والوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔جماعت اسلا می ملک میںاسلا می جمہوری انقلا ب برپا کر نا چا ہتی ہے۔عید کے بعدعوامی را بطہ مہم شروع کرکے لا کھوں افراد کوجما عت اسلا می کی دعوت وجدوجہدسے روشنا س کرائیں گے۔وہ24جو لائی کوامیرجما عت اسلا می پا کستان سراج الحق کے دورہ وزیرآبادکی تیا ریوںکے سلسلہ میںذ مہ داران کے اجلا س سے خطا ب کررہے تھے۔اس موقع پرعبد الوکیل علوی،چوہدری ناصر محمودکلیر،ڈاکٹرحبیب اللہ،صا بر حسین بٹ،مرزا غلا م مصطفی،زما ن حیدرچیمہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںاورمفادپرستی نے ملک وقوم کومختلف بحرانوںسے دوچار کردیا ہے۔مہنگا ئی کرپشن اورجرائم کی وجہ سے پورا معاشرہ خوف و ہراس واذیت میںمبتلا ہے۔رہی سہی کسربجلی،گیس کی مستقل لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلا می وزیرآبادزون نے30مقامات پرسستا رمضان ن بازارکے ذریعے چھ ہزارخاندانوںمیںراشن تقسیم کیا۔جس پر24لاکھ روپے سبسڈی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ 24جولا ئی کومرکزی امیرسراج الحق کاوزیرآبادآمدپرشانداراستقبا ل کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین شما لی وزیرستا ن کے لئے ضلع بھرمیںامدادی سرگرمیاںجاری ہیں۔انکی بحا لی ہماری اولین ترجیح ہے۔حکومت کوکم سے کم وقت میںآپریشن مکمل کرنا چا ہئے۔علا وہ ازیںجماعت اسلا می گکھڑکے سابق امیرحا فظ محمدعبداللہ کی وفا ت پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔