22 جمادی الثانی یوم صدیق اکبر کو ملک بھر میں سابقہ روایات کی طرح انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

کروڑ لعل عیسن : 22 جمادی الثانی یوم صدیق اکبر کو ملک بھر میں سابقہ روایات کی طرح انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ سیدنا صدیق اکبر سب سے پہلے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائے آپ ہی اسلام کے پہلے خلیفہ منتخب ہوئے۔ آپ کے بارے میں حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میں نے ہر شخص کے احسان کا بدلہ اس دنیا میں چکا دیا ہے لیکن ابوبکر کے مجھ پر اتنے احسان ہیں کہ کل قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ابوبکر کے احسانوں کا بدلہ چکائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صدر اہلسنت والجماعت مفتی محمد عمر حیدری نے گزشتہ روز جامعہ مسجد نور میں اپنے ایک بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 جمادی الثانی کو سپہر تین بجے ضلع بھر سے جامعہ مسجد کرنال میں ساتھی جمع ہونگے اور وہاں سے پریس کلب لیہ میں صدیق اکبر سیمینار ہوگا۔

جس میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہو گی۔ اور علمائے کرام خطابات فرمائیں گے۔ اس سیمینار کی قیادت ضلعی و صوبائی رہنما مولانا مفتی محمد عمر حیدری فرمائیں گے۔ پورے ضلع سے تمام کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نائب صدر قاری عبدالرحمن رحمانی آف جھرکل ، جنرل سیکریٹری محمد سلیم انصاری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔