جامشورو : ٹریفک حادثے میں5افرادجاں بحق،2زخمی

Jamshoro

Jamshoro

جامشورو(جیوڈیسک) جامشورو انڈس ہائی وے پرٹول پلازاکے قر یب ٹرک اورکارمیں ٹکرتصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار افراد لاڑکانہ سے کراچی آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افرادمیں نوبیاہتا جوڑااورایس ایچ اوجی آرکالونی بشیرسومروبھی شامل ہیں۔یہ ہولناک حادثہ انڈس ہائی وے پرٹول پلازاکے قر یب پیش آیا۔