جاپان کے وزیر اعظم کی نئی دلی میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات

Manmohan Singh

Manmohan Singh

نئی دہلی (جیوڈیسک) جاپان کے وزیر اعظم کی نئی دلی میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے علاوہ سول نیوکلئیر معاہدے پر مذاکراتی عمل تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں، دورے کے دوران جاپان کا ایک اعلیٰ سطحی کاروباری وفد بھی ان کے ہمراہ ہے، ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامئے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جاپانی وفد کے ساتھ باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

جاپانی وزیر اعظم نے دہلی میٹرو سروس کی توسیع کے لیے 2ارب ڈالر کے سستے قرضے کا بھی اعلان کیا۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں سول نیوکلئیر معاہدے کے حوالے سے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔