یوکرین: حکومت مخالف مظاہرین کا وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ

Ukraine Protesters

Ukraine Protesters

کیو (جیوڈیسک) یوکرین میں حکومت مخالف مظاہرین نے وزارت انصاف کی عمارت پر قبضہ کر لیا، اپوزیشن نے صدر کی جانب سے سمجھوتے کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

یوکرین میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا آغاز دو ماہ پہلے ہوا جس کی وجہ یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدے سے صدر وکٹر یانو کووِچ کا انکار تھا، تاہم اب یہ احتجاج صدر کی برطرفی کی جدوجہد میں تبدیل ہوچکا ہے۔

دارالحکومت کائیو kiev میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جا ری ہے۔ گزشتہ رات مظاہرین رکاوٹیں عبور کر کے وزارت انصاف کی عمارت میں داخل ہو گئے اور قبضہ کر لیا۔