جاپان کے نیشا کوری نے یو ایس انڈور ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

 

Tennis

Tennis

ٹوکیو (جیوڈیسک)جاپان کے کی نیشا کوری نے فائنل میں سپین کے فلاسیانو لوپیز کو شکست دے کر یو ایس نیشنل انڈور ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں ٹینس شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کی توقع تھی تاہم ایسا نہیں ہوا اور فائنل یک طرفہ رہا۔جاپانی ٹینس سٹار نے میچ کے آغاز سے ہی سپینش ٹینس سٹار کو مکمل طور پر بے بس کر دیا اور پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں بھی نیشاکوری کے جارحانہ کھیل کے سامنے لوپیز کی ایک نہ چلی۔جاپانی ٹینس سٹار نے اپنے طاقتور سٹروکس سے انہیں مکمل بے بس کر دیا اور دوسرا سیٹ بھی اپنے نام کر کے ٹائیٹل جیت لیا۔

جاپانی ٹینس پلیئر نے ایک گھنٹے انیس منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔