آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

Icc Lpic

Icc Lpic

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ۔ بھارت بدستور پہلے نمبر پر ہے ۔ قومی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے ۔ جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر ہے لیکن وہ پاکستان کو پانچ صفر سے ہراکر پہلی پوزیشن پر آسکتی ہے۔

ون ڈے رینکنگ، بھارت پہلے، انگلینڈ دوسرے ون ڈے رینکنگ، پاکستان ٹیم چھٹے نمبر پر بولرز رینکنگ، سعید اجمل بدستور سرفہرست آل رانڈر میں محمد حفیظ کا پہلا نمبر جنوبی افریقہ کے پاس ہے سنہری موقع۔ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی وہ حاصل کر سکتا ہے پہلی پوزیشن۔

دس مارچ سے پاکستان کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش جنوبی افریقہ کوبناسکتا ہے نمبر ون ٹیم اور ایک لا کھ ہچھتر ہزار ڈالر کا حقدار۔ اگر سیریز چار ایک سے جیتی توجنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر آجائے گی اور ملیں گے پچہتر ہزار ڈالر۔ آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت بدستور ٹاپ پر ہے۔

انگلیڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے اور سری لنکا کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ٹیم اب بھی چھٹے نمبر پر ہے۔ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر اپنی رینکنگ بہتر بنا سکتی ہے۔

ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں سعید اجمل بدستور پہلے، سنیل نرائن دوسرے اور اسٹیون فن تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل رانڈر کیٹگری میں محمد حفیظ ٹاپ پر ہیں۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کوئی بھی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ۔