جاپانی موٹرسائیکل سازکمپنی 2 ماہ میں پلانٹ کی تنصیب شروع کریگی

Japanese Motorcycle

Japanese Motorcycle

کراچی (جیوڈیسک) کراچی جاپانی موٹر سائیکل ساز ادارہ کراچی میں 15 کروڑ ڈالر کے پلانٹ پر کام کا آغاز دو ماہ بعد شروع کررہا ہے۔ جاپانی سفارت کار ذرائع کے مطابق اس پلانٹ کی ابتدائی سالانہ پیداواری گنجائش 22 ہزار 125 سی سی موٹر سائیکلیں ہوں گی جبکہ اس گنجائش کو 3 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک بڑھایا جائے گا۔

سفارت کار زرائع کے مطابق پورٹ قاسم میں50 ایکڑ زمین پر اس پلانٹ کی تعمیر ہو گی جبکہ یہاں سے موٹر سائیکلیں ایکسپورٹ بھی کی جائیں گے، امکان ہے کہ وقت پر تعمیر شروع ہونے کی صورت میں 18 ماہ میں پلانٹ مکمل اور جنوری 2015 سے پیداواری عمل شروع ہو جائے گا۔