جھل مگسی: بچوں کی لڑائی پر دو قبائل میں تصادم، 13 افراد جاں بحق

Jhal Magsi

Jhal Magsi

نصیر آباد (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں بچوں کی لڑائی میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے دوران خود کار ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال نے 13 افراد کی جان لے لی۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ بچوں کی لڑائی کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔