جھنگ: خوشاب روڈ پر کار ٹرک کی ٹکر ،4 جاں بحق ،2 زخمی

Jhang

Jhang

جھنگ(جیوڈیسک)جھنگ کے نواحی علاقے اٹھارہ ہزاری کے قریب خوشاب روڈ پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار جاں بحق ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کوٹ شاکر سے روڈ سلطان آنے والی کار خوشاب روڈ پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار ماں خدیجہ ،بیٹی ثانیہ ،قریبی عزیزہ راحیلہ اور کار ڈرائیور رمضان موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 16سالہ فرحان اور 8سالہ سعد شدید زخمی ہوئے ،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔