جھنگ: آئل ٹینکر میں آگ، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

Oil Tanke Fire

Oil Tanke Fire

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ میں گڑھ مہاراجہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گڑھ مہا راجہ کے علاقے ڈائنا موڑ کے قریب آئل ٹینکر گزر رہا تھا کہ قریب سے گزرنے والے ٹریلر سے رگڑ کھا گیا جس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنےسے 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے شخص کواسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔ آئل ٹینکر پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔