جہلم : برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا

Jhelum

Jhelum

جہلم (جیوڈیسک) ضلع جہلم کی تحصیل دینا میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو اس کے برطانوی نژاد کشمیری شوہر نے تشدد کے بعد قتل کردیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف کر لیا۔ برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کی رہائشی سائرہ رانی نے تقریبا 2 سال قبل برطانوی نژاد کشمیری راشد اشرف سے شادی کی تھی۔ سائرہ کے اہل خانہ کے مطابق 4ماہ قبل سائرہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ مگرجوڑے میں جلدہی ناچاقی بڑھتی گئی۔ 29 اور 30 اگست کی درمیانی شب راشد اشرف نے سائرہ پر تشدد کیا اور گلے میں مبینہ طورپرپھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

ڈاکٹر اویس خٹک، رورل ہیلتھ سینٹر دیناکے مطابق پولیس کے ہم نے بتایا تھا کہ ڈیڈ باڈی کی کنڈیشن وغیرہ دیکھ لیں۔ کیونکہ دوپٹہ اس کے گلے میں تھا اور ان میں سے کچھ چیزیں تھوڑی شک والی تھی کیونکہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ تھا فرنٹ سیٹ پر یہ بیٹھی تھی۔ دوپٹے کا گلے میں پھیرنا سمجھ سے باہر تھا۔ سائرہ کے لواحقین تدفین کے لیے میت گھرلے گئے۔ لیکن غسل کے دوران میت پر زخموں کے نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ جس پر مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ مہر علی شاہ کے مطابق اس کے خاوند نے کہا ہے کہ میں اپنی بیوی کو پتھروں سے مارا ہے اور پھر گلا دبایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لئے مقتولہ سائرہ بی بی کے پوسٹ مارٹم کے لئے عدالت سے قبرکشائی کی استدعا کی گئی۔