حالات معمول پرہوتے تو نواز شریف سے مل کر خوشی ہوتی، بھارتی وزیراعظم

Indian Prime Minister

Indian Prime Minister

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ چیزیں دیکھنا پڑیں گی۔ حالات معمول کے مطابق ہوتے تو نواز شریف سے مل کر خوشی ہوتی۔ نواز شریف سے ملاقات سے پہلے ہی من موہن سنگھ نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ملاقات سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ چیزیں دیکھنا پڑیں گی، حالات معمول کے مطابق ہوتے تو مل کر خوشی ہوتی۔

سینٹ پیٹرزبرگ سے نئی دلی واپسی پرطیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاک بھارت تعلقات میں کچھ تلخ حقائق ہیں۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ کچھ تلخ حقائق موجود ہیں۔ اگر دہشت گردی نہیں رکتی، دہشت گردوں کے حمایتی آزاد پھرتے رہیں گے، اگر ممبئی حملوں کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا، تو مجھے اس ملاقات سے پہلے حتمی نتیجے پر پہنچنے کے لیے سوچنا ہو گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات اس ماہ نیویارک میں متوقع ہے۔