چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے چارج سنبھال لیا

Rashid Mehmood

Rashid Mehmood

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد آصف نے استقبال کیا۔

تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جنرل راشد محمود نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ جنرل راشد محمود کوڈائریکٹر جنرلزآف جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرزسےبھی متعارف کرایا گیا۔